جاپان میں آسیب زدہ مکانات کا مسئلہ - The Haunted Houses Problem in Japan

 Haunted Houses in Japan

جاپان میں گھر خریدنا بہت مشکل ہے کہ جاپان میں گھر بہت مہنگے ہوتے ہیں۔  لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک ایسا ملک جس میں گھر خریدنا ہر کسی کا خواب ہوتا ہے اس ملک میں 80 لاکھ گھر خالی پڑے ہوئے ہیں اور ان کے گھروں میں کوئی رہنا بھی نہیں جا۔ تا یہ بہت عجیب بات لگتی ہے لیکن اس کی بہت ساری وجوہات میں سے ایک وجہ جان کر آپ کو بھی حیرت بہت ہوگئی اور آپ حیرت کے سمندر میں ڈوب جائیں گے ان گھروں میں زیادہ گھر تو ایسے ہیں جو کہ جاپان میں آنے والے سونامی کی وجہ سے کھنڈرات بن گئے تھے لیکن اس میں بہت زیادہ گھر ایسے بھی ہیں جن کو کہ جاپان کے لوگ آسیب زدہ سمجھتے ہیں۔  ایسا تو دنیا میں بہت جگہوں پر دیکھنے وہ ملتا ہے لیکن  جاپان کے لوگوں نے اس کو ایک بہت بڑا مسئلہ بنا لیا ہے ۔ 

جاپان کے مطابق اگر کسی گھر میں کسی نے خودکشی کر لی، کسی کو قتل کر دیا گیا، کسی حادثے یا آگ لگنے کی وجہ سے یا تنہائی میں کسی انسان کی اگر کسی گھر میں موت ہو جاتی ہے تو انسان کی روح اسی گھر میں آکر واپس رہنے لگتی ہے۔  یہ صرف گھروں تک محدود نہیں بلکہ آفس،  ہوٹلوں،  ریسٹورنٹ ، کسی بھی جگہ پر اگر ایسا واقعہ پیش آ جائے تو جاپان کے لوگ ایسی جگہ پر رہنے سے بہت زیادہ گھبراتے ہیں۔  وہ اس کو اتنا بڑا مسئلہ مانتے ہیں کہ اس جگہ کو خالی چھوڑ دیتے ہیں۔  چائے گھر جتنا بڑا اور خوبصورت کیوں نہ ہو اس کو بیچنے کا بہت مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے۔  ایسے گھروں کو جاپان میں جی کوبکن کہتے ہیں ۔ 

جاپان کے قانون کے مطابق اگر کوئی آدمی ریئل اسٹیٹ کے پاس کوئی مکان خریدنے جاتا ہے تو اسٹیٹ کے آدمی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کو لازمی بتائے کہ یہ گھر جیکوب کن ہے یعنی یہ ایک ایسی پراپرٹی ہے جہاں پر کسی کی بہت زیادہ تکلیف میں موت ہوئی تھے۔  اگر یہ اسٹیٹ ایجنٹ یہ والی بات نہیں بتاتا اس بات کو چھپا لیتا ہے تو گھر خریدنے والا اس کے خلاف عدالت میں جاسکتا ہے۔  اس سے خود اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جاپان میں یہ کتنا سنجیدہ مسئلہ ہے ۔ 

ایسا گھر خریدنے پر اچھا خاصا ڈسکاؤنٹ بھی دیا جاتا ہے جو کہ 20 پرسینٹ یا اس کے لگ بھگ ہو سکتا ہے۔ کیوں کے مکان کا مالک جانتا ہے کہ اگر وہ اس مقام پر ڈسکاؤنٹ نہیں دے گا تو وہ نہ اس گھر کو بیچ سکتا ہے اور نہ ہی کرائے پر دے سکتا ہے۔  ایسے آسیب زدہ گھروں کے لئے ایک مختلف ویب سائٹ بھی بنائی گئی ہے جہاں سے کہ آپ ان گھروں کو بہت زیادہ ڈسکاؤنٹ میں حاصل کر سکتے ہیں ۔ 

کچھ عرصہ پہلے یہ خواب بہت پھیلی تھی کہ جاپان کا وزیراعظم اس گھر میں نہیں رہنا چاہتا کیوں کہ اس مکان میں کسی لیڈر کی بہت بے دردی سے موت ہوئی تھی اور اس کو خطرہ لگ گیا تھا کہ اس لیڈر کی روح پرائم منسٹر ہاؤس میں قیام پذیر ہے ۔

ایسے گھروں کو خریدنے کا ایک یہ مسئلہ بھی ہے کہ اگر آپ بینک سے قرض لے کر آئیں سے گھر خریدنا چاہتے ہیں تو جیسے ہی بینک کو یہ پتہ چلتا ہے کہ آپ ایک آسیب زدہ گھر لینا چاہتے ہیں تو جاپانی بینک آپ کو قرضہ دینے سے انکار بھی کر سکتے ہیں اور اگر قرضہ دیا بھی جاتا ہے تو وہ بہت کم ہوتا ہے ۔

ایسے گھروں میں زیادہ تر غیر ملکی لوگ ہی رہائش کرتے ہیں جو کہ وہاں آکر کام کرتے ہیں یا پڑھائی کے لئے آتے ہیں۔  کیوں کہ جاپان کے اپنے لوگ تو ایسے گھروں میں جانے سے ڈرتے ہیں۔  معاملہ یہاں تک سنجیدہ ہو چکا ہے کہ جاپانی حکومت 79 لاکھ گھروں کو فری میں دینے کا سوچ رہی ہے تاکہ ان کے گھروں کو کسی بھی طرح دوبارہ سے آباد کیا جائے۔  لیکن جاپانی لوگ ایسے گھروں کو مفت میں لینے کو بھی تیار نہیں ہے۔  ایسے کئی گھر پچیس پچیس سال سے خالی پڑے ہوئے ہیں ۔

ویسے تو جنات دنیا میں اپنا وجود رکھتے ہیں لیکن جو کچھ جاپان والے سوچتے ہیں وہ توہم پرستی کے سوا اور کچھ بھی نہیں ہے۔  اس سے صرف وہاں کے لوگوں کے لیے زندگی گزارنا ہی مشکل ہوتا ہے جیسے کہ جاپان میں 80 لاکھ گھر اب خالی پڑے ہوئے ہیں ۔

No comments:

Powered by Blogger.