سیر و سیاحت کے لیے 10 عجیب و غریب ممالک Top 10 Most Visited Countries In The World

Top 10 Most Visited Countries In The World


سیر و سیاحت کا شوق مردہ سے مردہ دلوں میں بھی گھر کیا ہوا ہے۔  انسان نہیں نہیں جگہ کو دیکھنا چاہتا ہے اور چھوٹی سی زندگی میں بہت زیادہ چیزیں دیکھنے کا شوق ہی انسان کی سیاحت میں اضافہ کرتا ہے۔  سیروسیاحت دیدہ زیب مناظر پر سیاحوں کو کھینچ لاتی ہے۔  پھر چاہے وہ مناظر دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود ہو دلچسپی رکھنے والے سیاح ان کے زیارت کے مواقع پیدا کر لیتے ہیں ۔ 

اقوام متحدہ کی تنظیم برائے سیروسیاحت نے ابھی حال ہی میں دس ممالک کی فہرست جاری کی ہے جو گزشتہ برسوں میں سیاحوں میں مقبول ترین رہے ۔ ہو سکتا ہے ان میں آپ کا کوئی پسندیدہ ملک بھی شامل ہو ۔

نمبر 10 روس 

31.3 ملین سیاحوں نے لیو ٹولیسٹائی جیسے ادیبوں کے ملک روس کا دورہ کیا۔  صرف ایک دورے میں اس اتنے بڑے ملک کو اچھے سے دیکھا نہیں جا سکتا۔  ماسکو کا ریڈ اسکوائر ، سینٹ پیٹرس ، کیوں ایٹ نائٹس،  الٹرا سائبیریا ٹرین کے ذریعے سفر سیاحوں میں سب سے زیادہ مشہور ہے۔ 

نمبر 9 میکسیکو 

32.1 ملین سیاحوں نے صرف دلفریب ساحلوں پر موج مستی کرنے ہی نہیں بلکہ میکسیکو کے تاریخی مقامات دیکھنے کے لیے گزشتہ برس اس لاطینی امریکی ملک کا رخ کیا۔  میکسیکو میں پراسرار عمارتوں کی بھی کوئی کمی نہیں ہے۔  یہاں پر بہت زیادہ کھنڈرات اور جنگلات موجود ہیں اور سیاہ چٹ پٹے کھانوں کے لیے بھی میکسیکو کا رخ ضرور کرتے ہیں ۔ 

نمبر8 برطانیہ 

دارالحکومت لندن میں ثقافتی سرگرمیوں کی کمی نہیں ہے۔  یہاں پر بہت بڑا شیکسپیئر تھیٹر ہے۔  دوپہر میں لوگ باہر بیٹھ کر چائے پینا پسند کرتے ہیں۔  یہاں ہوٹلوں اور شراب خانوں کا بھی اپنا ایک مختلف انداز ہے۔  چونتیس اعشاریہ تین ملین لوگ برطانیہ گھومنے گئے ۔

نمبر 7 جرمنی 

دنیا کا سب سے بڑا بیر فیسٹیول،  اکتوبر فیسٹ ہو یا پھر برلن میں ٹیکنو میوزک پاپ پارٹی،  سیا ہر موقع پر لطف اندوز ہونے کے لئے جرمنی کا رخ کرتے ہیں ۔ جرمنی میں تاریخی عمارتوں کی کشش کے سیاحوں کو جرمنی کھینچ لاتی ہے۔  21 ملین سیاح گزشتہ برس جرمنی سیاحت کے لئے آئے ۔

نمبر 6 ترکی 

یورپ اور ایشیا کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے والا شہر استنبول ایک منفرد سیاحتی مقام ہے۔  یہاں کی بلو موسک یعنی کے نیلی مسجد اور ایاصوفیہ بہت مشہور ہے۔  39.5 ملین لوگوں نے ترکی کا دورہ کیا۔  لیکن سیاسی عدم استحکام اور دہشتگردانہ حملوں کی وجہ سے اس سال سیاحتی تعداد کم ہونے کا خطرہ ہے ۔

نمبر 5 اٹلی 

اٹلی کو نشاۃ ثانیہ اور رومی سلطنت کا مادروطن کہا جاتا ہے۔  یہ ملک پیزا پاستہ اور کافی بنانے میں بھی شہرت رکھتا ہے۔  روم سے وینس اور پھر سسلی تک کے مقامات ا ٹلی میں ہے۔  یہ بے تحاشا سیاحتی مقام دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔  گزشتہ برس پچاس اشاریہ سات ملین لوگ اٹلی کو دیکھنے آئے۔ 

نمبر 4 چین 

دنیا کی قدیم ترین تہذیب رکھنے کے ساتھ ساتھ دنیا کا سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرنے والا ملک بھی چین ہی ہے۔ 56.9 ملین سیاحوں نے پچھلے برس چین کا دورہ کیا ۔ دیوار چین اور شاہراہ ریشم کے درمیان خوبصورت خوبصورت مناظر قدیم ثقافتی مقامات اور انتہائی جدید فن تعمیر کی خوش بہار نمونے موجود ہیں ۔

نمبر 3 سپین 

سپین کا نام سنتے ہی ذہن میں مختلف محلوں کی تصویریں گھومنے لگتی ہیں۔  یہاں پر ایک دوسرے پر ٹماٹر کی بارش کرنے والا فیسٹیول بھی کیا جاتا ہے۔  فن کے دلدادہ لوگوں اور فنی شاہکاروں کو دیکھنے والے لوگ بھی سپین کا رخ کرتے ہیں۔  68.2 ملین لوگوں نے اس کو دیکھا ۔ 

نمبر 2 امریکا 

فلموں اور گانوں کی وجہ سے تقریبا ساری کی ساری دنیا ایک امریکہ کی ثقافت سے روبرو اور آشنا ہو چکی ہے۔  گزشتہ برس 77.5 ملین لوگوں نے اس ملک کو وزٹ کیا۔  قدرتی مناظر کو تو پسند کرنے والے لوگ طویل روڈ ٹریپ کرتے ہیں۔  پہاڑوں اور ریگستانی علاقوں کے علاوہ ساحلوں پر بھی اپنا وقت گزارتے ہیں۔  اسی طرح جدید ترین امریکی شہروں کی کشش بھی دنیا کے سارے سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔ 

نمبر1 فرانس 

پیرس کے علاوہ فرانس کے خوبصورت محل ساحلی علاقے اور عجائب گھر اور کھانوں نے اسے سیاحوں میں گزشتہ برس مقبول ترین ملک بنا دیا۔  گزشتہ برس 84.8 ملین سیاح فرانس کو دیکھنے کے لیے گئے۔  فرانس کے وہ علاقے بھی بہت مشہور ہے جہاں پر شراب تیار کی جاتی ہے۔  حالیہ دہشتگردانہ حملوں کی وجہ سے فرانس میں سیاحت کی صنعت بہت حد
تک متاثر ہوئی ہے،  تاہم اس کے باوجود بھی یہ سیاحوں کی جنت بنا رہا ۔

No comments:

Powered by Blogger.